18 ستمبر 2015 - 18:54
دمشق کے پانی صاف کرنے کے مراکز پر دہشت گردوں کا حملہ

شام میں سرگرم دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق کے پانی کے صاف کرنے کے مراکز کو تباہ کر کے ایک بار پھر دمشق کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی سے محروم کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پانی کے سرکاری محکمے کے سربراہ حسام حریدین نے کہا ہے کہ دمشق میں پانی کی کمی کی وجہ، دریائے بردا کا پانی صاف کرنے کے مراکز پر دہشت گردوں کا حملہ ہے- واضح رہے کہ دریائے بردا دمشق کو پانی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے- حریدین نے کہا کہ دمشق اور اس کے اطراف کے باشندے پانی صاف کرنے والے مراکز کے خراب ہو جانے کے سبب دن بھر میں صرف تین سے چار گھنٹہ ہی پانی حاصل کر پاتے ہیں اور باقی وقت وہ پانی سے محروم رہتے ہیں- حریدین نے کہا کہ پانی صاف کرنے کے ان مراکز کی مرمت کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں لیکن ان کی مرمت اور اصلاح کے بعد بھی دمشق اور اس کے اطراف کے باشندوں کو صرف چھ گھنٹے ہی پانی میسر آئے گا-

.......

/169